اسد عمر، شاہ محمود قریشی، علی زیدی، قاسم سوری کی اہلیہ سمیت متعدد رہنما گرفتار

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر، شاہ محمود قریشی، علی زیدی، قاسم سوری کی اہلیہ سمیت متعدد رہنما گرفتار دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اسد عمر کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہاہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بھی جاری ہے، آج صبح پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گرفتار کیا تھا.

Comments are closed.