سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات بل کی آج سماعت، اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل

52 / 100

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات بل کی آج سماعت، اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل، عدالت نے 2 مئی سماعت مقرر کی تو حکومت نے 3 مئی کا اجلاس عدالتی تاریخ کے برابر کردیا.

عدالتی اصلاحات کے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، درخواست گزار کے وکلاء آج اپنا، اپنا مقدمہ عدالت میں پیش کریں گے۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکلاء بھی پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو مجوزہ قانون پر عمل در آمد روک دیا تھا، ذرائع کے مطابق عدالت کا فیصلہ مخالف آنے کی صورت میں حکومتی اتحاد نے پیش بندی کر لی ہے.

Comments are closed.