عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاوٴ نے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں اضافہ کیا،وزیراعظم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے
مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباوٴ میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ آج جب کہ ہم محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
While we pay rich tributes to the working classes & celebrate their contributions today, the fact is that the disruption in global markets has led to a severe cost of living crisis. Together with increase in commodity prices, the working people find themselves under tremendous…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 1, 2023
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاوٴ نے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دباوٴ میں ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔
Comments are closed.