چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ، سکندر سلطان راجہ کے اثاثوں کی تفصیلات لینے کےلئے خط لکھ دیا.
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد عرفان کوثر نے چیف الیکشن کمشنر کے اثاثہ جات کی تفصیلات دینے کےلئےسیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے.
خط میں ڈی ای سی فیصل آباد نے چیف الیکشن کمشنر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں،خط میں پوچھا گیا ہے کہ سکندر سلطان راجہ کے چیف الیکشن کمشنر بننے سے پہلے اور اب کتنے اثاثے، تفصیلات فراہم کی جائیں.
درخواستگزار نے چیف الیکشن کمشنر کے بڑے بیٹے کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگیں، خط میں کہا گیاہے کہ سال 2022 اور 2023 میں ہونے والی DDWP کی میٹنگ کے منٹس اور پی ڈبلیو ڈی کو فراہم کردہ فنڈز کی تفصیلات بھی دی جائیں.
درخواستگزار نے الیکشن کمیشن میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کی سینیارٹی لسٹ کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں اور کہا ہے تمام معلومات 5 مئی تک فراہم کی جائیں۔
Comments are closed.