سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی گئی،اسحاق ڈار

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد منظور کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو مطلع کر دیا ہے،یو اے ای کی طرف سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Comments are closed.