شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل ہفتہ کو ہو گی

51 / 100

 اسلام آباد: شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوا۔ اس دوران کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہ ملی جس کے بعد اعلان کیا گیا شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل ہفتہ کو ہو گی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوئے۔

ماہرین فلکیات نے پہلے کہہ دیا تھا آج شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کو  صبح 9 بجکر 15 منٹ 49سکنڈ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔

اس اعتبار سے شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر9 گھنٹے 33منٹ 12سکنڈ ہوگی۔20 اپریل کی شام کو 6بجکر 49منٹ 1سیکنڈ پر سورج غروب ہوگا، جبکہ 7 بجکر 10منٹ3سیکنڈ پر چاند زیر افق چلا جائیگا۔ یہ اور دیگر تکنیکی تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج یکم شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق رویت  کیلئے ضروری ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 40 تا50 منٹ افق پر رہےجبکہ 20اپریل کوپاکستان میں غروب آفتاب کے بعد چاند صرف 21منٹ تک افق پر رہے گا۔

Comments are closed.