ممکنہ گرفتاری ،اسلام آبادہائی کورٹ کا عید کے ایام میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کاحکم
فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عید کے دنوں میں ممکنہ گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کی درخواست پر وفاق، پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اپریل تک جواب طلب کر لیا جبکہ فریقین کو اس عرصہ کے دوران عمران خان کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سراج الحق مذاکرات کے لیے زمان پارک آئے اور اچھی کاوش ہوئی۔ اگلی صبح ہم نے دیکھا سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا ظاہر ہے اس واقعہ سے بیڈ ٹیسٹ پیدا ہوا۔ فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہمیں خدشہ ہے کہ عید کی چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا مقدمات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں، کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟۔
عمران خان کے وکیل نے درخواست عید کے بعد تک زیر التوا رکھنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے عمران خان کو ہراساں نا کرنے کا کرنے کا حکم سنایا۔
Comments are closed.