سینیٹر محمد طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا چارج تفویض

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: سینیٹر محمد طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا چارج دے دیا گیا۔سینیٹر طلحہ محمود مفتی عبدالشکور کی جگہ وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کو وزیر مذہبی امور کا چارج دینے کا  نوٹیفیکیشن  جاری کردیا۔ سینیٹر طلحہ محمود مفتی عبدالشکور کی جگہ وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں روڈ حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔

سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان سے ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود  سیفران کے وفاقی وزیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب ان کے پاس وزارت مذہبی امور کا قلمدان بھی ہوگا۔

Comments are closed.