انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
فائل:فوٹو
اسلام آباد: انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع، سپریم کورٹ احکامات کے تحت الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی دوسری ڈیڈلائن بھی ختم ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادی گئی ہے جس میں بتا دیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی نے فنڈز فراہمی کی سمری مسترد کر دی ہے.
پارلیمنٹ کے منظوری نہ دینے کے باعث سپریم کورٹ کے الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں سٹیٹ بینک کو 17 اپریل تک 21 ارب روپے براہ راست الیکشن کمیشن کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانا تھا جبکہ الیکشن کمیشن سے بھی فنڈز وصولی کے بارے میں آج رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک بار پھر وفاقی حکومت نے 21 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
Comments are closed.