طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے،ہلاکتوں کاخدشہ

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

پشاور : طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے جس کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر طورخم بارڈر کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 زخمیوں کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اجراللہ اور خاصہ دار نامی ڈرائیورز شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جاری ہیں جبکہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ادھر ایس ایچ او عشرت علی خیبر نے بتایا کہ پہاڑی تودہ گرتے وقت مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے لہٰذا آگ پر قابو پانے کے لئے سر توڑ کوشش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور عملہ جائے وقوعہ روانہ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.