سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن،8 دہشتگرد مارے گئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن،8 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں کارروائی کی گئی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے.
مارے گئے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، اس دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے.
شہید ہونے والے 25 سالہ لانس نائیک شعیب علی کا تعلق ضلع کرم پارہ چنار سے ہےجب کہ دوسرے شہید 22 سالہ سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے.
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشتگردوں کی تلاش کی، آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی قربانیوں نے دہشتگردی کے خاتمہ کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
Comments are closed.