الیکٹرک بسیں، اسٹیڈیم، کار شورومز، دیہی اسلام آباد کیلئے 10 ارب کا پیکیج
فوٹو : فائل
اسلام آباد: الیکٹرک بسیں، اسٹیڈیم، کار شورومز، دیہی اسلام آباد کیلئے 10 ارب کا پیکیج، یہ ساری خوشخبریاں اسلام کے ترقیاتی ادارے کے سربراہ نے سنائی ہیں اور یہ سب کچھ چند ماہ میں کیا جائے گا.
چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے کہا ہے فائیو سٹار ہوٹل اور اسٹیڈیم ایک ساتھ بنائیں گے، چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیں.
چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا مساجد کے پلاٹس کیلئے اشتہار دیدیں گے، مئی میں اسلام آباد کیلئے الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ آجائے گی.
پارک روڈ کیلئے کنٹریکٹر موبلائیز ہوچکا ہے، کری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی کارپٹنگ کررہے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کیلئے 10 ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا.
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا دیہی علاقوں میں سڑکوں اور سیوریج کا نظام بنائیں گے، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے پرائیوٹ کمپنیوں کو ہائیر کیا جارہا ہے.
سی ڈی اے میں خود احتسابی بورڈ بنا دیا جس کا سربراہ براہ راست چیئرمین کوَ رپورٹ کرتا ہے، کھلی کچہریوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی ہورہی ہے، نور الامین مینگل نے کہاپولن الرجی کو کم کرنے کیلئے پیپر ملبری درختوں کو ری پلیس کررہے ہیں.
ایف نائن سے پیپر ملبری کے درخت ختم کرنے کا آغاز کررہے ہیں، سی ڈی اے کے زیر التواء سیکٹرز کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے، نور الامین مینگل نے کہاسیکٹرز ڈویلپمنٹ کیلئے ڈائریکٹرز کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں.
ہم پلاٹ کے پیسوں سے سیکٹرز کے ترقیاتی کام کریں گے، سی ڈی اے میں ممبر ریسورس کی پوسٹ بنائی گئی ہے، عید کے بعد سنڈے کار بازار شروع کیا جائے گا، گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ویریفکیشن وہیں پر ہوسکے گی.
کار شو رومز کیلئے ایریا کی حد مقرر کی گئی ہے، شو رومز مالکان کو نان کنفرمنگ یوز پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہاسی ڈی اے کو آٹومیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں.
غیر قانونی سوسائٹیوں کیلئے قانون سخت کرنا ہوگا،سوسائٹیوں کو پارک اور سپورٹس گراونڈ الگ الگ بنانے ہونگے، رین واٹر ہاروسٹنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.