بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا،ترجمان دفترخارجہ

46 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہناہے کہ پاکستان، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے او آئی سی کے مذمتی بیان کی حمایت کرتا ہے بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے او آئی سی کے مذمتی بیان کی حمایت کرتا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کی مذمت اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔

پاک ایران سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے ہیں۔

Comments are closed.