جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت میں توسیع

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت میں توسیع کردی۔

18 مارچ کو عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے پر سماعت انسدد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں  ہوئی، جس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے جاتے ہیں۔ عمران خان پیشی پر آئے اور سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان کو نامزد کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی لیڈر شپ نے ہمیشہ قانون اور عدالتوں کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ۔

عدالت نے اعظم سواتی کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments are closed.