وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکی ہدایت کردی گئی.

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا جس میں اجلاس نے دونکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیاگیا۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے کابینہ کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔کابینہ نے عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے سرکلر جاری کرنے کے معاملے پر غور کیا۔

کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پر فی الفور دستخط کریں تاکہ ملک کو آئینی وسیاسی بحران سے نجات مل سکے۔

About The Author

Comments are closed.