سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  پر فرد جرم عائد کردی گئی

FILE PHOTO: U.S. President Donald Trump departs on travel to the Camp David presidential retreat from the South Lawn at the White House in Washington, U.S., May 1, 2020. REUTERS/Carlos Barria/File Photo
45 / 100

  واشنگٹن: امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ  پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر آفس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرفتاری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی مین ہیٹن گرینڈ جیوری نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران پورن  فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقم ادا کرنے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی۔

سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے فیصلہ جیوری کی ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔ فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر آفس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرفتاری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید یا جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سابق صدر نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا مقصد انہیں آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے محروم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

Comments are closed.