فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک

53 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

 منیلا: فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔آگ لگنے کے بعد متعدد افراد نے کشتی سے چھلانگ لگا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے میں رات گئے سفر کرنے والی ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہوگئے۔ کشتی میں 250 مسافر سوار تھے۔

صوبائی گورنر کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے خوف پھیل گیا اور زیادہ تر افراد نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی جنہیں کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا۔

گورنر کا کہنا ہےکہ ایم وی لیڈی میری جوئے نامی کشتی سے زیادہ تر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم اہلکار احتیاطی تدابیر کے تحت مزید سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

واقعہ میں 23 افراد زخمی ہوئے۔ کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ کشتی میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.