اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے. شاہد لغاری

52 / 100

وقار فانی

اسلام آباد: ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے. شاہد لغاری کا کہنا تھا کہ ان کا احساس، احترام اور مدد خدمت انسانیت کا بنیادی نکتہ ہے.

ہلال احمر پاکستان بلا امتیاز، بلاتفریق اور بلا رنگ و نسل انسانی ہمدردی اور خدمت پر یقین رکھتا ہے. سیلاب سے متاثرہ اقلیتی برادری کو راشن اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی ہے.

سندھ کے ضلع خیرپور کی یونین کونسل مھر ویسر میں ہندو برادری کے درجنوں گھرانوں کو راشن دیا گیا. 51کلو وزنی راشن پیکج میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، دالیں، چینی، چاے کی پتی، مصالحہ جات وغیرہ شامل ہیں.

خیرپور کی یونین کونسل صابر رند اور نصیر فقیر میں بھی ایک ہزار سیلاب متاثرہ گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا.

واضح رہے کہ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام مستعدی سے جاری ہے.

Comments are closed.