زلمے خلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں،امریکا

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے عمران خان اور ان کی جماعت سے متعلق ٹویٹر پیغامات ان کی ذاتی رائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات امریکی انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، وہ عام شہری ہیں، ان کے بیانات کی ذاتی نوعیت کے ہیں، زلمے خلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں۔

ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیاست میں تشدد، ہراسانی یا دھمکیوں کی کوئی گجائش نہیں، پاکستان میں تمام فریقین کی جانب سے قانون کی عمل داری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عوام کو آئینی اور جمہوری طریقے سے رہنماوٴں کے انتخاب کا حق ملنا چاہیے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اپنے ٹوئٹر پیغامات میں عمران خان کی گرفتاری اور تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

Comments are closed.