طالبان حکومت کی ٹی 20سیریز جیتنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

46 / 100

فائل:فوٹو
دوحا: طالبان حکومت نے پاکستان کے خلاف ٹی 20سیریز اپنے نام کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو مسلسل دوسری بار شکست دیکر تاریخ میں پہلی بار سیریز اپنے نام کرلی۔

تاریخی فتح پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ طالبان حکومت نے بھی اپنی ٹیم کو مبارک باد دی۔ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔

 

سہیل شاہین نے لکھا کہ راشد خان، نصیب زدران، میرویس اشرف اور قومی کرکٹ ٹیم کے تمام چیمپئنز اور افغان عوام کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد۔ کامیاب و کامران نوجوان بنیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.