وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی

53 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔

ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے نجی ٹی و ی کو بتایاکہ عازمین کیلیے 45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے، پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکیج کوسستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کوشش ہے شمالی ریجن کیلیے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے 11 لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔

 

ڈاکٹرعطا الرحمان نے بتایا کہ جنوبی ریجن کیلیے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک لایا جائے۔

Comments are closed.