ملکی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا،ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاکہناہے کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے ہم پر اتنا ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے۔ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، میری عوام سے درخواست ہے نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے ، یہ ہم پر ظلم کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کردیا ہے، ہمارے لوگوں اغواء کررہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں، اج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ظلم ہورہا ہے، لیکن یہ حقیقی آزادی کی جنگ و جہاد ہے جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی، میں بھی تیار ہوں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔

Comments are closed.