حکومت کا عمران خان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: حکومت نے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے آئی ٹی سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔

 پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں کے حوالے سے بھی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کاکہناہے کہ جے آئی ٹی میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

Comments are closed.