نجی ٹی وی بول نیوز کے بیوروچیف صدیق جان کو گرفتار کر لیا گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: نجی ٹی وی بول نیوز کے بیوروچیف صدیق جان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتاری کے بعد صدیق جان کو بول نی صدیق جان کو تھانہ رمنا منتقل کیا گیاہے۔
صدیق جان کو اسلان آباد پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیابول نیوزاسلام آباد افس کے باہر سے گرفتار کیا۔
رمنا پولیس کے مطابق صدیق جان کو پولیس سے بدکلامی، دھمکانے اور اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کی جوڈیشل کمپلیکس میں رپورٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایاگیاہے۔
Bureau chief bol News Saddiq Jan Arrested. pic.twitter.com/CxSecm8Hc0
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) March 20, 2023
خیال رہے اس سے قبل صدیق جان کو ریلیف دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو صدیق جان کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صدیق جان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سے کیس کے حوالے سے ریکارڈ دلوایا جائے اور ایف آئی اے کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
اس پر عدالت نے صدیق جان کو ریلیف دیتے ہوئے ہوئے ایف آئی اے کو صدیق جان کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔
پولیس نے ایک اور مقدمہ میں صدیق جان کو گرفتار کیا ہے جس میں صحافی پر الزام ہے انھوں نے پولیس سے بدکلامی کی اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔
Comments are closed.