سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی
اسلام آباد:سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔
آڈیو میں وکیل خواجہ طارق رحیم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اسکو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔
Saqib Nisar in leaked audio tells Khawaja Tariq Rahim about @MaryamNSharif that ‘I will tell you when to do the blast and you do it’. pic.twitter.com/QES5e4Dh4W
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 20, 2023
ثاقب نثار نے کہا جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے، آپ اس سائیڈ پر دھماکا کر دیجیے گا، مجھ میں حوصلہ ہے، برداشت کر سکتا ہوں، مجھے کنفیوژ یا پریشان نہیں ہونا۔
جواب میں خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتا دیجئے گا، جیسا کہیں گے ہو جائے گا۔
Comments are closed.