مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ وقاص تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
فوٹو: ٹوئٹر
لاہور:مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ وقاص تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کااعلان کیا۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔
شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والے پیغام کے مطابق ملاقات میں شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔
انتخابات سے خوفزدہ نون لیگ کے پنجاب میں تتر بتر ہونے کا سلسلہ جاری
جھنگ سے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات pic.twitter.com/2GDkgFj55e
— PTI (@PTIofficial) March 11, 2023
شیخ وقاص اکرم نے کہاحقیقی آزادی کی تحریک و منشور کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی ہی عوام کی آواز ہے۔
اس موقع پرسابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی۔
Comments are closed.