عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد: عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی گئی، اونچا بولنے پر الیکشن کمیشن نے درخواستگزار محمد آفاق کے وکیل کی سرزنش بھی کی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا گیا۔۔۔چیف الیکشنز کمشنر نے اسفتفسار کیا کہ کیا عدالت نے الیکشن کمیشن کو اس کیس پر سماعت سے روکا ہے؟
جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت ایکشن لینے سے روکا ہے، سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کیس کی سماعت کرنا سخت ایکشن تو نہیں ہے،
درخواست گزار محمد آفاق کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز غلط ایڈرس اور تاریخ پر موصول ہوئے، ایسا قدم الیکشن کمیشن کے عملے کی غلطی ہے۔
محمد آفاق کے وکیل کی جانب سے اونچا بولنے پر چیف الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اونچا بولنے سے آپ ہم پر دبائو نہیں ڈال سکتے، چیف الیکشن کمشنر نے محمد افاق کے وکیل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔
Comments are closed.