عمران خان کی تقاریر، بیانات ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پیمرا نے پابندی لگا دی
فوٹو: فائل
اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پیمرا نے پابندی لگا دی۔
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔
پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔
PEMRA prohibits broadcast/rebroadcast of speech(s)/press talks (recorded or Live) of Imran Khan on all satellite TV channels with immediate effect pic.twitter.com/rSVuXvFEfe
— Ammad Yousaf (@AmmadYousaf) March 5, 2023
نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں.
یہ بھی کہ ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
Comments are closed.