صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کے رویہ پر اظہارِ ناراضگی، اجلاس پر طلبی
اسلام آباد: صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کے رویہ پر اظہارِ ناراضگی، اجلاس پر طلبی، صدر مملکت کی چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی.
صدر مملکت کی طرف سےسکندر سلطان راجہ کو 20 فروری 2023 کو ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کے لیے دعوت دے دی گئی.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی ہے.
صدر مملکت کی سکندر سلطان راجہ کو 20 فروری 2023 کو ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کے لیے دعوت دی.
خط میں کہا گیاہے کہ ایکٹ کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے، صدر نے کہااس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدات جیسی کچھ اہم پیش رفت ہوئی.
صدر مملکت کا الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار ،صدر نے کہاالیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا.
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا، اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی، صدر مملکت کا خط.
کہا آئین کے تحفظ اور دفاع کی اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کیلئے ہنگامی ملاقات کیلئے مدعو کرتا ہوں۔
Comments are closed.