وزیراعظم عمران خان ایران پہنچ گیے، مشہد میں مختصر قیام


تہران (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے،تہران پہنچنے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صوبے خراساں کے دارلحکومت مشہد میں مختصر قیام کیا جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔

199237 4330179 updates

وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورے میں ایرانی اور پاکستانی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments are closed.