امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز پر مطمئن نہیں ہیں، امریکی میڈیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز پر مطمئن نہیں ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر چاہتے ہیں کہ ایران کی ناکہ بندی بطور دباو قائم رہے اور ایٹمی معاملہ پر پہلے بات ہو.

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے مشیروں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی منصوبے پر ناخوش نظر آئے، کیونکہ امریکا چاہتا ہے کہ جوہری معاملہ مذاکرات کے آغاز میں ہی طے کیا جائے۔

اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ ایرانی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں، سی این این کے مطابق ٹرمپ کے اس منصوبے کو قبول کرنے کے امکانات کم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی جوہری معاملہ حل کیے بغیر ختم کر دی تو اس سے مذاکرات میں امریکہ کا ایک اہم دباؤ کا ذریعہ ختم ہو سکتا ہے.

Comments are closed.