پاکستانی سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہیں، ایرانی سفیر

دھمکی کےتحت مزاکرات ناقابل قبول یہ اسلامی نظریات کے بھی خلاف ہے،ایرانی سفیر

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہیں، ایرانی سفیر نے اس حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزارتِ خارجہ اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتکار عالمی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکار پیچیدہ عالمی تعلقات کو مکالمے، ہمدردی اور سمجھداری کے ذریعے نہایت مہارت سے سنبھالتے ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ وفود کی آمد اور اہم مذاکرات سے قبل کی جانے والی پیشگی تیاریوں میں پاکستانی حکام کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے، جہاں ہر سطح پر جامع اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتکار سہولت کاری اور بین الاقوامی ہم آہنگی میں ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی عزم کو عملی اقدامات میں ڈھالنا ہی کامیاب سفارتکاری کی اصل روح ہے۔ ان کے مطابق حقیقی سفارتکاری محض بیانات تک محدود نہیں بلکہ یہ مسلسل محنت، خاموش کوششوں اور مستقل مزاجی کا تقاضا کرتی ہے، جو بالآخر مؤثر مکالمے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

انہوں نے پاکستانی سفارتکاروں کی انتھک محنت اور خدمات کو قابلِ قدر اور قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments are closed.