ایف نائن پارک میں لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی

52 / 100

اسلام آباد: ایف نائن پارک میں لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ پراپرٹی کا کام کرتی ہوں اور اپنے کولیگ کے ساتھ ایف نائن پارک میں موجود تھی ،دو نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور تلاشی لینا شروع کر دی۔

اس کے بعد دونوں ملزمان مدعیہ اور اس کے ساتھی کو جنگل کی طرف لے گئے،جنگل میں ساتھی کو الگ کر دیا اور مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ۔

اس کےذرائع کےمطابق زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعہ شامل نہیں کی۔

متاثرہ لڑکی کا تعلق میاں چنوں سے ہے، لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے،
خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کردیے گئے ہیں، لڑکی نے پولیس کو دیئے بیان میں کہا ہے کہ اگر وہ ملزمان میرے سامنے آئیں تو میں ان کو پہچان سکتی ہوں۔

زیادتی واقعہ کے حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے متعلق سپیشل یونٹ برخلاف جنسی جرائم تفتیش کررہا ہے۔

تفتیش کی نگرانی سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کررہے ہیں۔وقوعہ کے وقت پارک میں موجود لوگوں اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

وقوعہ کے متعلق مشکوک افراد کے ڈی این اے بھی لئے جارہے ہیں اس کے علاوہ کیمروں اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جلد اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.