عمران خان کو مائنس کیسے کیا جائے؟ سب کو ایک ہی فکر لاحق ہے، پرویز الہی

54 / 100

لاہور: عمران خان کو مائنس کیسے کیا جائے؟ سب کو ایک ہی فکر لاحق ہے، پرویز الہی نے کہا وفاق ہو یا نگران سیٹ اپ سب عمران خان سے خائف ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سب کو ایک بات سمجھ آگئی ہے کہ انتخابات میں عمران خان کو نہیں ہرایا جاسکتا تو پھر انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔

لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی نے سابق مشیر وسیم خان بادوزئی سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن وامان کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پرویز الہی نے کہا کہ حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام نہیں، صرف سیاسی انتقام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف دہشت گرد حملے کررہے ہیں، دوسری طرف سیاسی مخالفین کو قید کیا جا رہا ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، حکمران چاہیں تو الیکشن میں مقابلہ کرلیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کو پکڑنے کی بجائے کن ہتھکنڈوں پہ اتری ہوئی ہے، گجرات کے لوگ اس پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ پورا گجرات بند کر دیں گے.

Comments are closed.