سٹیزن پورٹل، غفلت پر 31اسسٹنٹ کمشنر ز کو شو کاز نوٹس
اسلام آباد(زمینی حقائق )پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کے مسائل کے حل نہ کرنے پر 31اسسٹنٹ کمشنر ز کو شو کاز نوٹس، 20کو وارننگ،3تبدیل کئے گئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی پاکستان سٹیزن پورٹل عوام کے مسائل کے حل میں پیش پیش، عوامی شکایات کاازالہ نہ کرنے پر متعدد افسر معطل، کئی کو تعریفی اسناد جاری کی گئیں
عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ، عوام کے لئے مشکلات کا باعث بننے والوں اور شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی گئی۔
پرائم منسٹر آفس میں قائم پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات سے غفلت برتنے اور انکا ازالہ نہ کرنے پر حکومت پنجاب نے بیوروکریسی کی بڑے پیمانے پر سرزنش اور معطلی کی ہے۔
غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات اور ڈی جی خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اسکے علاوٴہ31 اسٹنٹ کمشنرز کو شو کاز نوٹس جبکہ 20 کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔
شہریوں کے مسائل حل کرنے پر 71 اسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی لیٹر جاری کیے گئے۔
سیڑیزن پورٹل سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے ذریعے بیوروکریسی کی جانچ پڑتال حکمرانی کی بہترین مثال ہے۔
Comments are closed.