چوہدری پرویز الٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کو ٹیلی فون
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کو ٹیلی فون، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے فواد چوہدری کیخلاف بیان پرمعذرت کرلی۔
مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان کو سیاسی جملہ کہہ کر اپنی غلطی قرار دیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں میں ان کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوں۔
جواب میں حبہ چوہدری نے پرویز الٰہی کی معذرت پر کہا کہ آپ نےمشکل وقت میں اظہار یکجہتی کیا ہے اس پر شکریہ ادا کرتی ہوں.
واضح رہےکہ دو دن قبل چوہدری کی گرفتاری کے بعد پرویز الٰہی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، اگر پہلے گرفتار کرلیا جاتا تو ہمارا کام بن جانا تھا۔
Comments are closed.