توہین مذہب کیس،شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق بری

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر داخلہ سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے۔

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پر مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔جبکہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ائیر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments are closed.