وزیر اعظم دوروزہ سرکاری دورہ پریواے ای روانہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر آج اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

دورے میں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوگی جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Comments are closed.