جھوٹ، نفرت جلاوٴ گھیراوٴ کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے،بلاول بھٹو

45 / 100

فائل:فوٹو

 

دادو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کہ جھوٹ، نفرت جلاوٴ گھیراوٴ کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔سیلاب سے پہلے نالائق نااہل وزیراعظم کو نکالنا خوش قسمتی تھی تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے قبول نہ کرنے کے لئے اسپیکر کے پاوٴں پکڑے ہوئے ہیں۔

 

دادو میں میڈیا سے گفتگو بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی ا?ئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیا مسئلہ ہے۔ عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جھوٹ، نفرت جلاوٴ گھیراوٴ کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔سیلاب سے پہلے نالائق نااہل وزیراعظم کو نکالنا خوش قسمتی تھی۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک مرتبہ بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم سے اختلافات رہے ہیں اور آگے بھی ہوں گے لیکن ہمیں مل کر کام کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ ہم ایم اکیوایم سے معاہدے کے تحت چلنا چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ جوبھی مسائل پران پر بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیرسے انتظامی امور متاثرہوتے ہیں۔

Comments are closed.