اسلام آبادبلدیاتی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائردرخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائدکردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد : اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نا کرانے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم کی وساطت سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض میں کہا ہے کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر ے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہو سکتی ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ الیکشن کمیشن کے 4 ممبران ، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

Comments are closed.