باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں مدد کی، ادارے اب بھی نیوٹرل نہیں ہیں. 

50 / 100

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں مدد کی، ادارے اب بھی نیوٹرل نہیں ہیں. 

 ایک ٹی وی انٹرویو میں بلاول بھٹو کے سابق ترجمان نے کہا سابق آرمی چیف  جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی مدد کی تھی. 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیسے کامیاب ہوئی اور پی ڈی ایم کو کس کی مدد حاصل تھی؟ ان سوالات کے جوابات میں مصطفی نواز کھوکھر نے ٹی وی انٹرویومیں اہم انکشافات کئے. 

انھوں نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف نے پی ڈی ایم کی مدد کی تھی،تحریک عدم اعتماد سے متعلق اب تمام باتیں اور شواہد سامنے آرہے ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کیلئے 12 منٹ کے اندر تاریخی قانون سازی ہوئی. 

قمر جاوید باجوہ خود اپنی مدت میں توسیع کے خواہاں تھے اسی لئے یہ قانون بنایا گیا تھا،سابق آرمی چیف کو توسیع دلوانے میں اسٹیبلشمنٹ کا اثر رسوخ تھا اختلافات کے باوجوہ تمام سیاستدان آناً فاناً قانون پر متفق ہوگئے تھے. 

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اب متحدہ قومی مومنٹ کے دھڑوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے اپنے رہنماء کہہ رہے ہیں کہ انہیں اکٹھا کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے،فروری 2022 میں کہا گیا ہم نیوٹرل ہیں تاہم ادارے آج بھی نیوٹرل نہیں ہیں. 

Comments are closed.