سپریم کورٹ کی شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کی اجازت کی توثیق

45 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کی اجازت کی توثیق کر دی۔عدالت نے شوہر کی جانب سے ظلم کرنے پرتحلیل نکاح کے مقدمے میں فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ نے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا جس میں عدالت نے شوہر کی جانب سے ظلم کرنے پرتحلیل نکاح کے مقدمے میں فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعوی خلع میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنیاد پر شوہر سے نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعویٰ مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.