شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ ، ٹی ٹی اسکینڈل خبر پرقائم ہیں،برطانوی صحافی

50 / 100

فوٹو: ڈیوڈ روز ٹوئٹر 

لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے مسلم لیگ ن کی طرف سے  ڈیلی میل کی معذرت سے متعلق دعوے پر  کہا ہے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ ، ٹی ٹی اسکینڈل خبر پرقائم ہیں،برطانوی صحافی کی وضاحت. 

برطانوی صحافی کا کہنا ہے معذرت صرف ایک نکتے پر کی گئی ہے، ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل کی معذرت کی خبروں پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ڈیلی میل کا معافی نامہ صرف ایک نکتے پر محیط ہے،ڈیلی میل نےدیگرالزامات کیلئےمعذرت نہیں کی ہے۔

ٹویٹ پرمبنی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈروز نے مسلم لیگ ن کی طرف سے معافی مانگنے کے دعووں کو مسترد کردیاہے۔

ڈیوڈ روز نے کہا کہ اخبار نے شہبازشریف یا علی عمران کو ہرجانے یا اخراجات کی ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی جسٹس نکلن کی طرف سے انکے خلاف اخراجات کےاحکامات کو ختم نہیں کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور علی عمران نے اپنےدعوؤں سے متعلق معاملات طے کرلیےاس لیے کیس ختم ہوگیا، جواب میں اخبار نے مضمون کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا۔

معذرت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ نیب نے امدادی رقم چوری کرنے کا الزام اس وقت نہیں لگایا جب وہ وزیر اعلیٰ تھے، مضمون میں مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق معذرت نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور علی عمران نے قوانین کے مطابق دفاع میں جوابات نہیں دئیے جبکہ ہم اپنے دفاع میں دیئے گئےجوابات پرقائم ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کے فنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔

اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں تاہم ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل نے مضمون میں شہبازشریف پرٹی ٹی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کےالزامات بھی لگائے تھے۔

Comments are closed.