کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر حملہ ، سفارتی عملہ واپس بلا لیا

52 / 100

فوٹو: فائل

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر حملہ ، سفارتی عملہ واپس بلا لیا، فائرنگ سے ناظم الاامورکے 3 گارڈز کو گولیاں لگیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب پاکستانی ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے۔

رپورٹس میں کہا گیاہے کہ گولی پاکستانی ناظم الامورعبید نظامانی کے گارڈ کو 3 گولیاں لگیں، ناظم الامور فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔

دہشتگرد حملے کے بعد سفارتی عملے کو حکومت پاکستان کی جانب سے وقتی طور پر واپس وطن بلا لیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئی ہیں تاہم مزید تفصیلات ابھی سامنے آرہی ہیں۔

کابل میں پاکستانی سفارت کاروں پرحملے پروزیر اعظم شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سکیورٹی گارڈ کو سلام ہے جس نے اپنی جان پر کھیل کر انکی بچانے کے لیے گولی کھائی۔

 شہازشریف نے گھناؤنے فعل کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Comments are closed.