آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،شیخ رشید

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔۔ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں۔ حکومت میں آنیاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے بیان نے اس کو رسواکردیا۔ آج چھڑی بدلے گی۔ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں2الیکشن کینہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، انہوں نے کہا کہ گوٹی پھنس گئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔ 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے۔ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائر کی چھٹیاں منارہے ہیں۔ الٹی گنتی شروع، جی کاجاناٹھہرگیا۔

Comments are closed.