آرمی چیف سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں  تعینات فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پْر امید ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

Comments are closed.