تحریک انصاف کا عمران خان کی نااہلی اسلا م آباد ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا اعلان

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی نااہلی اسلا م آباد ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا اعلان سامنے آیاہے، بابراعوان کاکہنا ہے یہ فیصلہ چند گھنٹوں یا ایک دو دن کےلئے ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے فیصلہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ چیلنج کرنے کااعلان کیاہے۔

انھوں نے کہا تھا ہمیں ان کی نیت کا پتہ تھا اس لئے ہم نے پہلے ہی پٹیشن تیار کررکھی ہے اورالیکشن کمیشن کا فیصلہ ملتے ہی ہائی کورٹ میں چلینج کردیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہاکہ یہ عمران خان سے خوفزدہ لوگوں کا اسکرپٹ ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہونے والا۔

پی ٹی آئی کے رہمنا بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی فیصلہ نہیں ہے شریفوں کا رانجھا راضی کرنے کےلئے فیصلہ دیا، بابراعوان نے کہا کہ یہ فیصلہ چند گھنٹوں بعد ختم ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا الیکشن کمیشن نے وہ فیصلہ سنایاہے جس کااسے اختیار ہی نہیں ہےصرف نوازشریف اور اداروں کو خوش کرنے کےلئے فیصلہ سنایا گیا۔

فواد چوہدری نے بھی فیصلہ کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس فیصلہ کو نہیں مانتی اور میں اپیل کرتا ہوں لوگوں سے کہ اپنے حق کےلئے باہر نکل آئیں۔

Comments are closed.