ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنے کیسزختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے۔ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والے بھی پشیمان ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن چکا ہے اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔

Comments are closed.