شعیب ملک کو منت ترلہ کرکے واپس لاو، آفتاب اقبال کا بابراعظم کو مشورہ

52 / 100

اسلام آباد: شعیب ملک کو منت ترلہ کرکے واپس لاو، آفتاب اقبال کا بابراعظم کو مشورہ، ٹی وی اینکر و سینئر صحافی آفتاب اقبال نے بابراعظم پرکھل کر تنقید کی ۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب اقبال نے کہا کہ’بابر کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے، اسے چاہیے کہ حارث سہیل کو لائے، فہیم اشرف اور عماد وسیم کو لے کر آئے۔

آفتاب اقبال نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تنقید کی اورکہا کہ میں ان پر اس لئے تنقید نہیں کررہا کہ اس نے کیچ چھوڑ دیا یا رنز نہیں کئے بلکہ اس کے اندر اب انا آ گئی ہے ۔

ٹی وی اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام کے دوران بابر اعظم کو ‘اسٹار’ ماننے سے انکار کردیا اورقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو انا پرست قرار دیا۔

آفتاب اقبال نے کہا کہ ‘بابر اب میرے لیے اسٹار نہیں ہے، اب وہ مغرور ہوگیا ہے، اس میں انا آگئی ہے، وہ کھلاڑیوں سے اختلافات رکھنے لگا ہے۔

انھوں نے کہاکہ بابراعظم تم بھول رہے ہوں تم نے کہاں سے شروع کیا اور اللہ پاک نے تمہیں کتنی عزت اور مقام دیاہے۔

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ تمہیں چاہیے تھا کہ اتنا ہی زمین میں دھنس جاتے،ٹیم میں شعیب ملک کی ضرورت ہونے کے حوالے سے انھوں نے مشورہ دیا کہ، آپ منت ترلہ کرکے شعیب ملک کو ٹیم میں لائیں۔

Comments are closed.