وفاقی دارالحکومت کے بڑےتجارتی مرکز سینٹورس شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی

52 / 100

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے بڑےتجارتی مرکز سینٹورس شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی ،26منزلہ سینٹورس میں ،تیسرے فلور پر آگ لگی۔

آگ پھیلنے پروہاں موجود لوگوں کو نکال لیا گیا، شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں، دھویں کے بادل دور دورسے دکھائی دے رہےتھے ، فائر بریگیڈ اورریسکیوکی 14 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں.

آگ سینٹورس مال کے تیسرے فلور پر ایک ہوٹل کےفوڈ کور سے بڑھکی، جس نے 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

عمارت میں موجود لوگوں کو بحفاطت نکال لیا گیا، اوپر والے فلوربھی شعلوں کی زد میں آگئے ،تمام کوششوں کے بعد آگ پر قابوپا لیا گیا۔

بڑی کرینیں نہ ہونے کے سبب چھٹی منزل پہ آگ بھجانے میں مشکلات درپیش رہیں اس دوران ہیلی کاپٹر کو بھی کال کرنے کا فیصلہ بھی ہوا تاہم آگ پر پہلے قابو پا لیاگیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد ارد گرد جمع ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر سرگرم رہی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےسینٹورس شاپنگ مال تمام افراد کا بحفاظت نکالنے کی تصدیق کی،موقع پر شاپنگ مال کے گرد جمع لوگوں کو پیچھے ہٹنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

آگ لگنے کے باعث کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچاہے تاہم ابتدائی طور پر نقصان کا درست اندازہ نہیں لگایا جاسکا، شاپنگ مال کے 6 منزلوں پر تمام شاپنگ مالز، ہوٹلزاور دیگر کاروباری مصنوعات تھیں۔

Comments are closed.